سر سے اخروٹ توڑنے کی ویڈیو: پاکستان کے محمد راشد نے عالمی ریکارڈ کب بنایا؟ سر سے اخروٹ توڑنے کی ویڈیو: پاکستان کے محمد راشد نے عالمی ریکارڈ کب بنایا؟
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے محمد راشد سر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ... سر سے اخروٹ توڑنے کی ویڈیو: پاکستان کے محمد راشد نے عالمی ریکارڈ کب بنایا؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے محمد راشد سر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں اور اس مقابلے میں وہ کسی اور کو نہیں بلکہ روایتی حریف بھارت کے ایک کھلاڑی کو شکست دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کھلاڑی نے ایک منٹ میں سر سے 239 اخروٹ توڑے جس کے بعد پاکستان کے محمد راشد میدان میں آتے ہیں اور ایک منٹ میں 254 اخروٹ توڑ کر نہ صرف بھارتی حریف کو شکست دیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہیں۔

یہ ریکارڈ کب اور کہاں بنا؟

یہ اعزاز محمد راشد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے یقیناً قابل فخر ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ مقابلہ کب اور کہاں ہوا تھا؟

نہیں ناں! چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ یہ مقابلہ دراصل 11 نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر روم میں ایک ٹی وی شو ‘La Notte dei Record’ کے اسٹیج پر منعقد ہوا تھا۔

نہیں ناں! چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ یہ مقابلہ دراصل 11 نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر روم میں ایک ٹی وی شو ‘La Notte dei Record’ کے اسٹیج پر منعقد ہوا تھا۔

— اس ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کا عکس

اس لیے آپ اس قابل فخر پاکستانی شہری محمد راشد کے ریکارڈ کی ویڈیو دیکھ کر ضرور محظوظ ہوں مگر یہ ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے جو کہ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

پاکستانی ہیرو محمد راشد کون ہیں؟

محمد راشد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 20 سال سے مارشل آرٹس سے وابستہ ہیں۔

محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل کے بانی اور صدر ہیں اور 2020 میں اپنی بیٹی کو بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تیار کر چکے ہیں۔

محمد راشد کی بیٹی— گنیز ورلڈ ریکارڈ/اسکرین گریب
محمد راشد نے سر سے ناریل توڑنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
محمد راشد نے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا-

سب سے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک 30 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سر سے بوتلیں کھونے، سر سے کھوپرے توڑنے، ہاتھ سے اخروٹ توڑنے اور سر سے اخروٹ توڑنے جیسے متعدد دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔

گنیر ورلڈ ریکارڈز کے مطابق محمد راشد کا یہ سفر جاری ہے اور صرف 2020 میں وہ 14 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

محمد راشد کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے 100 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں۔

alphanew