’ ٹرمپ نے 2016-17 میں صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا‘ ’ ٹرمپ نے 2016-17 میں صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا‘
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2017 اور 2016 میں سالانہ صرف 750 ڈالر انکم ٹیکس... ’ ٹرمپ نے 2016-17 میں صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا‘

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے2017 اور 2016 میں سالانہ صرف 750 ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا جب کہ ٹرمپ نے پچھلے 15 میں سے 10 سالوں میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے ٹرمپ نے 2018 میں آمدنی کے باوجود 4 کروڑ 74 لاکھ ڈالرکا نقصان ظاہرکیا تھا۔

alphanew