اسرائیلی وزیراعظم اپنے گندے کپڑے وائٹ ہاؤس سے دھلواتے ہیں اسرائیلی وزیراعظم اپنے گندے کپڑے وائٹ ہاؤس سے دھلواتے ہیں
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے گندے کپڑے وائٹ ہاؤس کی لانڈری سے دھلواتے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ 70 سالہ... اسرائیلی وزیراعظم اپنے گندے کپڑے وائٹ ہاؤس سے دھلواتے ہیں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے گندے کپڑے وائٹ ہاؤس کی لانڈری سے دھلواتے ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہےکہ 70 سالہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جب بھی امریکی دورے پر آتے ہیں تو وہ اپنے ساتھ کئی سوٹ کیس لاتے ہیں جس میں ان کے استعمال شدہ گندے کپڑے ہوتے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم ان گندے کپڑوں کو  وائٹ ہاؤس کی لانڈری سے دھلواتے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں بھی لیک ٹرانسکرپٹس سامنے آئی تھیں جن میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو امریکی دورے میں اپنے ساتھ4 یا 5 سوٹ کیسز لانڈری کے غرض سے ساتھ لائی تھیں۔

alphanew