لاہور: فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار کی ڈاکٹر سے بدسلوکی لاہور: فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار کی ڈاکٹر سے بدسلوکی
لاہور میں فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار نے ڈاکٹر سے بدسلوکی کی اور گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس... لاہور: فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار کی ڈاکٹر سے بدسلوکی

لاہور میں فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار نے ڈاکٹر سے بدسلوکی کی اور گریبان سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔

لاہور فارن منسٹری کیمپ آفس میں ڈاکٹر نعمان دستاویزات کی تصدیق کے لیے پہنچے تو ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے ان سے مبینہ طورپر بدتمیزی شروع کردی۔

پولیس اہلکار ڈاکٹر نعمان کو گریبان سے پکڑ کرتشددکرتا رہا جب کہ دوسرا فوٹیج بنانے والے شہری کو روکتا رہا۔

ڈی ایس پی اچھرہ کا کہنا تھا کہ فریقین میں صلح ہو گئی تھی مگر بعد میں کانسٹیبل گلفام نے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی، واقعے کی تحقیقات کےبعد قانون کےمطابق کارروائی کرینگے۔

واقعے کےبعد ینگ ڈاکٹرز نے متعلقہ اہل کار کےخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسپلن کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

سی سی پی او کا کہنا تھاکہ کسی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

alphanew