کورونا وائرس: نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 170 اضلاع ریڈ زون قرار کورونا وائرس: نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 170 اضلاع ریڈ زون قرار
کورونا وارئرس کے باعث بھارت دارالحکومت نئی دہلی اور تجارتی مرکز ممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا... کورونا وائرس: نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 170 اضلاع ریڈ زون قرار

کورونا وارئرس کے باعث بھارت دارالحکومت نئی دہلی اور تجارتی مرکز ممبئی سمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز میں کورونا وائرس کے کیسز کی اعتبار سے مختلف علاقوں کو رنگوں کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جب کہ جن علاقوں میں کم کیسز ہیں انہیں نارنجی اور جہاں کوئی کیسز نہیں ہیں ان علاقوں کو ہرے رنگ کے ذریعے واضح کیا گیا ہے۔

نئی دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، کلکتہ اور حیدرآبادسمیت ملک کے 170 اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق کسی بھی علاقے کو ابھی تک گرین زون قرار نہیں دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ریاستی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریڈ زونز والے علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر کوروناٹیسٹ کیے جائیں تاکہ ان علاقوں میں وبا پر قابو پا کر انھیں پہلے اونج اور پھر ہرے زون میں شامل کیا جائے۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق جن ریڈ زون والے علاقوں میں 28 روز تک کو ئی کیس رپورٹ نہیں ہو گا ان علاقوں کو گرین زون کا درجہ دے دیا جائے گا جب کہ جن علاقوں میں 14 روز تک کیس رپورٹ نہیں ہو گا انھیں اورنج زون میں شامل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مودی سرکار نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 20 اپریل تک ریڈ زون قرار دیئے گئے علاقوں میں یہی صورت حال برقرار رہی تو ان علاقوں میں لاک ڈاؤن نرمی نہیں کی جائے گی۔

alphanew