بولرز کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 219 رنزپر آؤٹ کردیا بولرز کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 219 رنزپر آؤٹ کردیا
پاکستان نے اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنزپر آؤٹ کرکے 107 رنز کی برتری... بولرز کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 219 رنزپر آؤٹ کردیا

پاکستان نے اپنے بولرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت میزبان ٹیم انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 219 رنزپر آؤٹ کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے شاندار پرفارمنس دی، کھیل کے دوسرے روز انگلینڈ کی ابتدائی چار وکٹیں 62 رنز پر گرائیں اور آج  تیسرے دن اولی پوپ 46 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ میدان میں آئے۔

آج پہلی ضرب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے لگائی  اور  پوپ کی وکٹ 62 رنز پر کھڑکائی، پھر یاسر شاہ کا جادو چلا  جنہوں نے جوز  بٹلر کو 38 ، ڈوم بیس کو ایک اور کرس ووکس کو 19 رنز پر چلتا کیا۔

آخری دو وکٹیں شاداب خان نے گرائیں، جوفرا آرچر 16 اور جیمز اینڈرسن 7 رنز بنا کر ان کا شکار بنے اور انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یاسر شاہ نے 66 رنز کے عوض 4 وکٹیں گرائیں جبکہ محمد عباس اور شاداب خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے اور یوں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز    107 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی۔

alphanew