ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز،... ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، مزارات، بزنس سینٹر، ایکسپو سینٹرز  بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جا سکیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبرکوہوگا، ریسٹورنٹ،کیفیز کو 10 اگست کوکھول دیا جائے گا اور اس حوالے سے 2 روز میں ایس او پیز فائنل ہوجائیں گی۔

اسدعمر نے بتایا کہ سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کو 8 اگست کو کھول دیاجائے گا، پبلک پوائنٹس، سنیماز اور تھیٹرز کو پیر 10 اگست سےکھول دیاجائےگا، تماشائیوں کے بغیر کھیل کی اجازت ہوگی، 10 اگست سے جِمز کو بھی کھولنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، 15ستمبر تک میرج ہالز بھی کھولے جاسکتے ہیں، بیوٹی پارلز، ایکسپو سینٹرز، مزارات کو بھی کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

alphanew