‏جہلم شہر وگردونواح میں قائم ہوٹلوں پر ناقص باسی کھانے فروخت کیے جانے کا انکشاف ‏جہلم شہر وگردونواح میں قائم ہوٹلوں پر ناقص باسی کھانے فروخت کیے جانے کا انکشاف
جہلم: شہرو مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر ناقص باسی کھانے فروخت کیے جانے کا انکشاف۔ صفائی کے بھی نامناسب انتظامات ،شہری مختلف بیماریوں میں... ‏جہلم شہر وگردونواح میں قائم ہوٹلوں پر ناقص باسی کھانے فروخت کیے جانے کا انکشاف

جہلم: شہرو مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلوں پر ناقص باسی کھانے فروخت کیے جانے کا انکشاف۔ صفائی کے بھی نامناسب انتظامات ،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سماجی ، رفاعی ، فلاحی تنظیموں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق جہلم شہر،جی ٹی روڈ سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم ہوٹلوں کے مالکان نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کے چکروں میں انتہائی ناقص وغیر معیاری کھانے تیار کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے شروع کر رکھے ہیں،ان ہوٹلوں پر جو کھانے تیار کرکے فروخت کئے جاتے ہیں۔ناقص گھی و کوکنگ آئل غیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران شہر سمیت جی ٹی روڈ پر موجود ہوٹلوں کی چیکنگ کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ، ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلوں کو چیک کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہے ہیں۔شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے ہوٹلوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا پابند بنایاجائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش خرید کر استعمال کر سکیں ۔
رپورٹ . . عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew