سمارٹ لاک ڈاؤن کی نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سمارٹ لاک ڈاؤن کی نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر
ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی... سمارٹ لاک ڈاؤن کی نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی نئی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، زائدنرخوں پر اشیاء خردونوش فروخت کرنے والے بڑے دوکانداروں اور تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری احتیاطی تدبیر پر عمل درآمد کروائیں، عید کے دنوں اور اس سے قبل فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری مراکز کو تاحکم ثانی بند کر دیا جائیگا۔انہوں نے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اورمختلف محکموں کے ساتھ مل کر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں وعمل میں لا رہے ہیں۔تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں‘ بازاروں او رمنڈی میں حکومت کے وضع کر دہ ایس او پیز‘ ماسک کے استعمال‘ سینی ٹائزر او رسماجی فاصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائے ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی سید نذارت علی،اے ڈی سی آر محمد ارشد، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، اے سی دینہ انیشا ہشام، اے سی سوہاوہ شرجیل شاہد، ڈی او انٹر پرائز حامد بھٹی سمیت دیگر ضلعی افسران و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے ،ریٹ لسٹ اور آویزاں بورڈز کی چیکنگ کریں، بڑی مارکیٹوں، بازاروں میں سرکاری قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت تمام تعلیمی ادارے ، میرج ہالز، کاروباری مراکز، پارکس بند رہیں گے ، سماجی اکٹھ، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جبکہ ریستوران پر ٹیک آویے اور ہوم ڈلیوری کی سہولت جاری رہے گی۔
رپورٹ . عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew