


سابق اولمپیئن و کپتان اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
ہاکی کے سابق اولمپیئن و کپتان اسد ملک ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے جب کہ ان کی بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔
اسد ملک کا تعلق ہاکی فیملی سے ہے، ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Pakistan’s former Hockey player, Olympian Asad Malik has died in road accident. He was member of Pakistan team that won Gold medal in 1968 Olympics. He also won silver medals in 1964 & 1972 Olympics. Asad Malik was also member of 1962 & 1970 Asian Games gold medalist teams. pic.twitter.com/40EWMTg7ei
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) July 27, 2020
یہ پاکستان کی واحد فیملی ہے جس کے چار افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
اسد ملک نے ایشین گیمز میں دو گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی جیتا۔ 1962کی جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جس میں اسد ملک بھی شریک تھے۔
1966 بنکاک میں منعقدہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا اور اسد ملک اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جب کہ 1970کی بنکاک ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا اس میں بھی اسد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
اسد ملک نے میونخ اولمپک کے فائنل میں امپائر کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔