رحمان ملک کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاع اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال رحمان ملک کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاع اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک نے  جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ... رحمان ملک کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاع اور داخلی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رحمان ملک نے  جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور داخلی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک  نے ملک میں امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔

alphanew