وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا۔ وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی کے... وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا۔

وزیر اعظم نے شہزاد اکبر کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹاکر مشیرِ داخلہ و احتساب مقرر کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد اکبر کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ  ملک امین اسلم کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کردیا گیا ہے اور ان کا عہدہ بھی وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں ملک امین اسلم کو فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل ملک امین اسلم وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی تھے۔

alphanew