’آپ مت ڈریں میں آپ کے ساتھ ہوں‘ ’آپ مت ڈریں میں آپ کے ساتھ ہوں‘
حال ہی میں اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ہونے والی شادی کی آفیشل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ اداکارہ... ’آپ مت ڈریں میں آپ کے ساتھ ہوں‘

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی ہونے والی شادی کی آفیشل ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔

اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کی اور اپنے زندگی کے یادگار لمحات کے لیے عزیر و اقارب سمیت سب کا شکریہ ادا کیا۔

شادی کی خوبصورت ویڈیو میں ہنستی مسکراتی تھوڑی گھبراتی سارہ اور دلہے  میاں فلک شبیر کی محبت بھری گفتگو  بھی سنی جا سکتی ہے۔

سارہ اپنی انٹری پر ’فلک‘ آواز دیتی ہیں جس پر فلک انہیں ’سارہ‘ کا جواب دیتے ہیں پھر سارہ شرارتی انداز میں کہتی ہیں کہ ’آپ اپنی دلہن پر دیہان دیں‘ اس پر فلک نے سارہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہی ہوں مجھے ڈھونڈو‘۔

اداکارہ جب فلک کو کہتی ہیں کہ ’سوچ لیں‘ تو گلوکار جواب دیتے ہیں کہ اب سوچنے کا وقت نہیں قبول ہے کا وقت ہے۔

https://www.instagram.com/sarahkhanofficial/?utm_source=ig_embed

سارہ فلک کو بتاتی ہیں کہ انہیں ڈر لگ رہا ہے جس پر فلک انہیں پیار سے کہتے ہیں کہ ’مت ڈریں ، میں آپ کے ساتھ ہوں‘۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا بھی برملا اظہار کیا۔

سارہ خان نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں شادی کے ہر چھوٹے لمحے کو شیئر کرنے سے خود کو روک ہی نہیں پائی۔

اس کےساتھ ہی اداکارہ نے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں ان کی سالگرہ 14 جولائی سے لے کر  شادی تک کے تمام انتظامات سنبھالے۔ 

alphanew