’پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا‘ ’پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے اعلان کردیا کہ پاکستان میں آج... ’پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آ جائے گا‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی سے پہلے اعلان کردیا کہ پاکستان میں آج ذوالحج کا چاند نظر آجائے گا۔

ٹوئٹر کے ذریعے فواد چوہدری نے بتایا کہ ذُوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش  پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10:33 پر ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج 21 جولائی کو پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائے گا ، ہاں اگر بادل ہیں تو Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں اور چاند کا بالکل صحیح مقام دیکھیں۔

alphanew