پنجاب حکومت کا ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے ملتان کی نشتر میڈيکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔... پنجاب حکومت کا ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے ملتان کی نشتر میڈيکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا مرحوم کو اعلیٰ سول اعزاز دینے کا فیصلہ کرلیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پاشا نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کورونا کے خلاف جنگ میں حصہ لیا اور سربراہی کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی کورونا کے خلاف جنگ میں خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

 خیال رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا 14 جون کو کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں 15 جولائی کو وہ انتقال کرگئے تھے۔ 

پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر اور ایک ماہر سرجن تھے۔

alphanew