‘سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے’ ‘سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے’
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد ایک تہلکہ ہی مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور... ‘سارے آرام سے بیٹھو ، ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے’

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بعد ایک تہلکہ ہی مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔

اس تنقید کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک طویل پیغام بھی جاری کیا گیا تھا لیکن اس تمام تر معاملے کے بعد گلوکار  عاصم اظہر خاموش ہی تھے۔

لیکن اب حال ہی میں عاصم اظہر نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین اور اپنے مداحوں کے لیے طویل پیغام شیئر کیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھا کہ ‘میرے لیے شروع سے ہی یہ ایک آسان سفر نہیں رہا، تصور کریں کہ میں نے 16 سال کی عمر میں اپنے آپ کو دنیا کے سامنے جج کرنے کے لیے چھوڑ دیا’۔

عاصم اظہر نے اپنے اس سفر میں ان کا ساتھ دینے والے تمام تر لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے گانوں کے لیے آپ  سب کی محبت خاص طور پر ‘تم تم’ کے ردِ عمل پر بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تم تم گانا آج بھی یوٹیوب ٹرینڈ 1 پر ہے اور اس گانے کو صرف 10 دنوں میں 50 لاکھ بار  دیکھا گیا ہے اور یہ گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہا تھا۔

عاصم اظہر نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومر (مزح) کا کافی مزہ آیا لیکن کبھی کبھی آپ لوگ  غیر ارادی طور پر اس لکیر سے آگے بڑھ جاتے ہیں، خیال  تو کر لیا کریں۔ 

عاصم اظہر نے کہا کہ الحمد اللہ  میں جہاں ہوں خوش اور مطمئن ہوں، میں اپنے آپ  کو ایک بہتر بیٹا، ایک بہتر دوست، ایک بہتر فنکار اور سب سے بڑھ کر ایک بہتر انسان بنانے کی سمت میں کام کر رہا ہوں، اور میں دعا کرتا ہوں کہ ہم سب اپنے اندر خوشی اور سکون حاصل کریں اور تمام چیلنجوں کا صبر کے ساتھ مقابلہ کریں۔

اپنے پیغام کے آخر میں گلوکار نے کہا کہ جیسا کے ہانیہ نے کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو سارے آرام سے بیٹھو  ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں، میں ہمیشہ اس کے لیے حاضر ہوں جیسے وہ میرے حاضر ہے اور یہ اس کا مجھ پر اثر ہے کہ اس نے  مجھے ہمیشہ پیار بانٹنا سکھایا ہے۔

اپنے پیغام کے علاوہ عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو خوشخبری بھی سنائی کہ ان کا نیا گانا ‘سونیا’ 23 جولائی کو ریلیز ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لائیو سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا تھا کہ عاصم اور میں صرف دوست ہیں، ہم دونوں ایک ساتھ نہیں ہیں، ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور نہ ہی ہمارے درمیان کوئی تعلقات ہیں۔

alphanew