وزیراعظم کا عثمان بزدار پر مکمل اظہارِ اعتماد، بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت وزیراعظم کا عثمان بزدار پر مکمل اظہارِ اعتماد، بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت کر... وزیراعظم کا عثمان بزدار پر مکمل اظہارِ اعتماد، بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بے خوف کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیے جانے سے متعلق افواہیں زیر گردش ہیں لیکن گزشتہ روز وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی ان افواہوں کی تردید کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے اور ایوانِ وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ  نے آٹے، گندم کی صورت حال اور انسداد کورونا کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عوامی ریلیف کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انسداد کورونا کے لیے بہترین کام کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو ارکان اسمبلی کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے کام میرٹ پر کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریإں شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ 

alphanew