سارہ خان نے اپنا ہمسفر فلک شبیر کو چن لیا سارہ خان نے اپنا ہمسفر فلک شبیر کو چن لیا
اداکارہ سارہ  خان کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن... سارہ خان نے اپنا ہمسفر فلک شبیر کو چن لیا

اداکارہ سارہ  خان کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ  خان نے گزشتہ شب چند تصاور شیئر کر کے سب کو  سرپرائز دیا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

View this post on Instagram

I said YES.

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر نے ایک پارٹی میں سارہ  خان کو لال پھول دیے اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انگھوٹی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی۔

فلک شبیر نے سارہ خان سے پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے مسکرا کر ہاں کہا اور انگھوٹی پہن لی۔

یہی نہیں بلکہ دونوں نے چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

سارہ خان نے انسٹا اسٹوری پر مہندی لگے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر ’فلک کی دلہن‘ لکھوایا ہے۔

دونوں کے مہندی کے ایونٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور سارہ خان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سارہ  خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ برس اداکارہ سارہ  خان نے اداکارہ آغا علی خان سے منگنی ختم کی تھی۔ 

کافی عرصے تک منگنی ختم ہونے پر دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن کچھ عرصے بعد آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے مختلف ہے جس کے باعث دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سارہ  خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ  آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔

alphanew