رحیم یار خان: چینی اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام رحیم یار خان: چینی اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام
رحیم یار خان: تحصیل خان پور میں چینی اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر خان پور فاروق... رحیم یار خان: چینی اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام

رحیم یار خان: تحصیل خان پور میں چینی اور گندم کی غیر قانونی ترسیل کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر خان پور فاروق ملک کے مطابق کارروائی اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر کی گئی جس میں بائی پاس روڈ پر چینی کی 400 بوریوں سے بھری ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا جو صادق آباد سے لیاقت پور غیرقانونی طورپر منتقل کی جارہی تھی۔

اسی طرح رحیم یار خان کی ایک فلور مل کو آٹا بنانے کے لیے فراہم کی جانے والی گندم کے ٹرک کا مختص کوٹہ مہنگے داموں ملتان میں فروخت کیا جارہا تھا جسے انتظامی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

alphanew