عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ
جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرقیادت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ صابر حسین DSP ہیڈکوارٹرز،... عوام کو امن و امان فراہم کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہیں۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیرقیادت ڈی پی او آفس جہلم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ صابر حسین DSP ہیڈکوارٹرز، محمد اکرم DSP/SDPO صدر سرکل، سلیم خٹک DSP/SDPO پنڈدادنخان سرکل،سید اقبال کاظمی DSP/SDPO سوہاوہ سرکل،آصف نوا ز انچارج CIA سٹاف اورایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا کے کرائم خصوصاً سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا۔زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ایس ایچ اوز ضلع ہذاکوکیٹگری A کے اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹاسک دیے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جہلم میں امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے ہمیں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مثالی کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے کہ ہم عوام کی معاونت سے ضلع سے جرائم کا خاتمہ کریں اور ہم نے بحیثیت ٹیم مل کر کام کرنا ہے اور جتنی محنت سے ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اتنا ہی ہم اس میں کامیاب ہونگے جبکہ عوام کو خوش اخلاقی سے پیش آ کر ان کے جائز مسائل قانون اور میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حل کریں اگر آپ لوگ تھانوں میں لوگوں کے مسائل حل کرینگے تو انہیں ڈی پی او آفس نہیں آنا پڑے گا۔

alphanew