کورونا کیخلاف جنگ: 99 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ اکٹھا کرلیے کورونا کیخلاف جنگ: 99 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ اکٹھا کرلیے
جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ ریٹائرڈ کیپٹن نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ چندہ جمع کرلیا۔ ریٹائرڈ کیپٹن ٹام... کورونا کیخلاف جنگ: 99 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ اکٹھا کرلیے

جنگ عظیم دوم میں خدمات انجام دینے والے 99 سالہ ریٹائرڈ کیپٹن نے واک کرکے ایک کروڑ پاؤنڈ چندہ جمع کرلیا۔

ریٹائرڈ کیپٹن ٹام مور نے گزشتہ ہفتے کورونا کیخلاف ملک میں ہر اول دستے کی مدد کے لیے اپنے باغ میں واک کا آغاز کیا جس سے انہوں نے ایک کروڑ پاونڈ سے زائد رقم جمع کرلی ہے۔

برطانوی نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے چندہ جمع کرنے کی یہ مہم انہوں نے اپنی بیٹی کی مدد سے شروع کی تھی اور ارادہ ظاہر کیا تھا کہ وہ 30 اپریل کو اپنی 100 سالہ سالگرہ منانے تک گھر کے باغ میں روزانہ 100 چکر لگائیں گے۔ 

کیپٹن ریٹائرڈ ٹام مور کا خیال تھا کہ طبی عملے کو وہ زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پاؤنڈ عطیہ کرسکیں گے تاہم چند دنوں میں یہ رقم ایک کروڑ پاؤنڈ سے زیادہ ہوچکی ہے جو 5 لاکھ افراد کی جانب سے عطیہ کی گئی ہے۔

قطرہ قطرہ سمندر بن جاتا ہے یہ بات کیپٹن مور کی کاوش پر سچ ثابت ہوگئی ہے اور اب ان کا کہنا ہے کہ جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے چلتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے برطانیہ بھی متاثر ہے جہاں کیسز کی تعداد 98 ہزار 476 ہے جب کہ اموات کی تعداد 12 ہزار 868 ہے۔ 

alphanew