سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑ کا دورہ ضلع راجن پور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑ کا دورہ ضلع راجن پور
راجن پورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اھم اجلاس کے دوران مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے حفاظتی انتظامات،... سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر بابر حیات تارڑ کا دورہ ضلع راجن پور

راجن پور
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اھم اجلاس کے دوران مون سون بارشوں سے ممکنہ سیلاب کے حفاظتی انتظامات، ٹڈی دل کے خلاف جاری آپریشن،کورونا 19 کی تازہ ترین صورتحال، احساس کفالت پروگرام سمیت محکمہ مال سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔

راجن پور
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بریفنگ

راجن پور
رودکوہیوں اور دریائے سندھ کے سیلابی علاقوں میں رھنے والے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو ھر صورت میں یقینی بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ھے: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ

راجن پور
رود کوہی کےزرخیز پانی کو آبپاشی کیلئے استعمال کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو

راجن پور
محکمہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی مہم تیز تر کرکے سوفی صد اھداف کے حصول کو یقینی بنائیں: سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت

راجن پور
ٹڈی دل کے خلاف موثر اور بروقت آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کا کردار قابل تعریف ھے: بابر حیات تارڑ

راجن پور
کورونا وبا کے دوران ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے متحرک ھونے سے ضلع میں کورونا کا پھیلاؤ بہت کم رہا: ڈپٹی کمشنر کی بریفنگ

راجن پور
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو/ریلیف کمشنر بابر حیات کا فخر فلڈ بند اور سیلابی حفاظتی بند (RMB) بھی دورہ۔

راجن پور
شہید بے نظیر بھٹو پل 1.2کلو میٹر لمبائی کا ہے جو 13 لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے: ڈپٹی کمشنر اور ایکسیئن رود کوہی کی بریفنگ

راجن پور
سیلاب سیلابی حفاظتی بند(RMB) اور فخر فلڈ بند کے باعث بہت بڑی آبادیوں کو سیلاب سے محفوظ بنا دیا گیا ہے: ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

راجن پور
سینئر ممبر بورڈ آف ریوینو کی شہید بے نظیر پل کوٹ مٹھن پر بہت زیادہ اونچے درجے کے سیلاب کی صورت میں ایمرجنسی شگاف کے مقامات کے لیے فوری طور پر NHAسے رابطہ کرنے کی ہدایت

راجن پور
سیلابی حفاظتی بند(RMB) پر مرمتی کام 15 جولائی تک مکمل ہو جانا چاہیے: بابر حیات تارڑ کی محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت
راجن پور
محکمہ انہار اور رودکوہی دریائی اور رودکوہیوں کے پانی کی جامع ریسرچ اور سٹڈی کرے تاکہ لوگوں کو مستقل طور پر سیلاب سے محفوظ بنایا جا سکے: بابر حیات تارڑ

ذوالفقارعلی بھٹی الفا نیوز راجن پور

alphanew