

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پسندیدہ ترین ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مداحوں سے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل...

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پسندیدہ ترین ٹیم پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مداحوں سے شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکاروں کو ٹیم میں بحیثیت ایمبیسیڈر شامل کرنے کے لیے تجویز مانگ لی۔
حال ہی میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس حوالے سے ایک ٹوئٹ کی۔
WHAT IF #ErtugrulGhazi JOIN PESHAWAR ZALMI AS A BRAND AMBASADOR ❓
— Javed Afridi (@JAfridi10) June 30, 2020
جاوید آفریدی نے کہا کہ ‘اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہوں تو؟’۔
WHAT IF WE OFFER TO #HalimeSultan AS WELL ❓ https://t.co/DpT0KzNcQv
— Javed Afridi (@JAfridi10) July 3, 2020
بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ ‘اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں؟’۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا۔