عید الضحیٰ سے تقریباً 27 روز قبل ہی شہر کی سبز منڈیوں میں سبز مصالحہ مہنگا عید الضحیٰ سے تقریباً 27 روز قبل ہی شہر کی سبز منڈیوں میں سبز مصالحہ مہنگا
عید الضحیٰ سے تقریباً 27 روز قبل ہی شہر کی سبز منڈیوں میں سبز مصالحہ مہنگا ہورہا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی... عید الضحیٰ سے تقریباً 27 روز قبل ہی شہر کی سبز منڈیوں میں سبز مصالحہ مہنگا

عید الضحیٰ سے تقریباً 27 روز قبل ہی شہر کی سبز منڈیوں میں سبز مصالحہ مہنگا ہورہا ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں میں سبزی فروش سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرنے کے بجائے شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے لگے ہیں ۔20،25روپے میں ملنا والا لا ٹماٹر مسلسل مہنگاہوکر90روپے کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ لیموں چند ہفتوں میں80 روپے کلو سے مہنگا ہوکر160 روپے کلو تک پہنچ گیا۔

اسی طرح لہسن 300 جبکہ ادرک 400 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی ۔سبز مرچ بھی 80روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔گزشتہ روز سرکاری نرخ ناموں میں لیموں 15 روپے کلو مہنگا کرکے 125 روپے مقرر کردیا گیا تاہم مارکیٹ میں 160روپے کلو جبکہ ٹماٹر5روپے سرکاری ریٹ لسٹ میں مہنگا ہوکر65 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن شہریوں کو90 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے ٹماٹر کی قیمت تو تیزی سے بڑھ رہی ہے ،دوسری طرف قیامت خیزگرمی میں لیموں پانی بھی پینا مشکل ہوگیا جو70 سے بڑھ کر160روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا جب سبز مصالحے ہی قوت خرید سے باہر ہونے لگے ہیں یومیہ اجرت پر کام کرنیوالا دال روٹی کیسے پکائے ، ـ انتظامیہ نے قیمتوں کو کنٹرول نہ کیاتو عید تک نرخ مزید باہر ہوجائیں گے ۔

alphanew