لاہور: پولیس کا دورانِ ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ لاہور: پولیس کا دورانِ ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ
لاہور: پولیس نے گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کی گرفتاری کا... لاہور: پولیس کا دورانِ ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ

لاہور: پولیس نے گجرپورہ میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

گجرپورہ میں گزشتہ روز 4 ڈاکوؤں نے دوران واردات 20 سالہ کمپاؤنڈر لڑکی کو کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ہومیوپیتھک کلینک پربطورکمپاؤنڈرکام کرنے والے لڑکی محمودہ سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر  ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان میں سے ایک متاثرہ لڑکی سے پہلے بھی زبردستی دوستی کرنا چاہتا تھا، ملزم نے متاثرہ لڑکی کے انکار  پر ڈکیتی کا رنگ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب پولیس کے اعلیٰ حکام نے 2 ملزمان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

alphanew