پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ملنے کی امید پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ملنے کی امید
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قرض کی منظوری... پاکستان کو آج آئی ایم ایف سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر ملنے کی امید

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قرض کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پہلے سے دیئے گئے قرض کی اقساط میں تاخیر سے متعلق فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایف ایم ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے

یاد رہے کہ پاکستان نے 3 ہفتے پہلے کورونا سے نمٹنے کیلئے قرض کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دیدی تو یہ رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی، کورونا سے متعلق ملنے والے قرض کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جائیں گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت 70 ترقی پریز ممالک کو کورونا کی صورت حال کے پیش نظر قرضوں میں ایک سال کی ریلیف دیدی ہے۔

alphanew