بائیو میٹرک سسٹم غیر فعال، سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل سٹاف کی موجیں لگ گئیں بائیو میٹرک سسٹم غیر فعال، سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل سٹاف کی موجیں لگ گئیں
جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل سٹاف کی موجیں ،بائیو میڑک سسٹم غیر فعال، ڈاکٹرز عملے کاغائب رہنا معمول بن گیا... بائیو میٹرک سسٹم غیر فعال، سول ہسپتال جہلم کے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل سٹاف کی موجیں لگ گئیں

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کے ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل سٹاف کی موجیں ،بائیو میڑک سسٹم غیر فعال، ڈاکٹرز عملے کاغائب رہنا معمول بن گیا دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کاسامنا ،مریضوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو فعال بنایا تاکہ مقررہ وقت پر ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر بائیو میٹرک حاضری کی تصدیق کریں اور چھٹی کے وقت دوبارہ بائیو میٹرک سسٹم کے زریعے چھٹی کے وقت کا اندراج کروائیں۔

تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کندوال سے آئے ہوئے مریضوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گائنی وارڈ میں مریضہ کو چیک کروانا تھا ہسپتال پہنچنے پر سٹاف نرسسز نے بتایا کہ گائنا کالوجسٹ موجود نہیں ایچ او ڈاکٹرز موجود ہیں چائے کا وقفہ ہونے کیوجہ سے انتظار کرنا پڑے گا اگر گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر کو مریضہ چیک کروانی ہے تو اس کے لئے کسی پرائیویٹ ہسپتال مریضہ کو لے جانا ہوگا۔

مریضوں اور ان کے لواحقین نے ڈپٹی کمشنر ، سی ای او، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew