ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 124 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6506 تک جا پہنچے ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 124 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6506 تک جا پہنچے
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی جب کہ... ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 124 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6506 تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک آج مزید 6 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 124 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6506 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 124 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ خیبر پختونخوا میں 42 جب کہ 41 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 34 ، بلوچستان میں 3، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز جمعرات ملک میں کورونا کے مزید 206 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

آج اب تک پنجاب میں 201 کیسز اور 6 ہلاکتیں جب کہ اسلام آباد سے مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 201 کیسز سامنے آئے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق پنجاب میں کیسز کی مجموعی تعداد 3217 اور ہلاکتیں 34 ہوگئی ہیں۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے 508 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 5 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 145 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

سندھ

سندھ میں بدھ کورونا وائرس کے مزید 150 کیسز سامنے آئے اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1668 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 41 ہوگئی ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 133 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 560 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو 47 نئے کیسز اور 4 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 912 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 13 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 191 ہوچکی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو مزید 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 281 ہوگئی جب کہ صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہے۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے کیسز مقامی طورپر متاثرہ افراد کے ہیں۔

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا کے 137 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 237 ہو گئی۔

دو نئے کیسز استور اور ایک نگر میں سامنے آیا جبکہ گلگت بلتستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد صرف 56 رہ گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 178 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

alphanew