نئی چمچماتی لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی نئی چمچماتی لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی
نئی چمچماتی مہنگی ترین اسپورٹس کار لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی، گاڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ خریدنے... نئی چمچماتی لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی

نئی چمچماتی مہنگی ترین اسپورٹس کار لیمبورگینی خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی تباہ ہوگئی، گاڑی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ خریدنے کے 20 منٹ بعد ہی ایسی ہوگئی؟

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق برطانیہ کی ریاست مغربی یارک شائر میں مہنگی ترین اسپورٹس کار لیمبورگینی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی لیمبورگینی کو شہری نے صرف 20 منٹ پہلے ہی خریدا تھا اور اس اسپورٹس کار کی قیمت 2 لاکھ پونڈز یعنی پاکستانی لگ بھگ 4 کروڑ روپے تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق اس حادثے کی وجہ لیمبورگینی اسپورٹس کار کی تکنیکی خرابی تھی جس کی وجہ سے گاڑی کو شو روم سے نکالنے کے 20 منٹ بعد ہی وہ سڑک پر حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ یارک شائر کی ایم 1 موٹر وے پر یہ حادثہ پیش آیا اور گاڑی تکنیکی خرابی کی وجہ سے سڑک کے بیچ میں ہی رک گئی اور پیچھے سے آنے والی وین کی گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہے کہ لیمبورگینی سے ٹکرانے والی وین کے ڈرائیور کے سر پر ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں۔

alphanew