’پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی‘ ’پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی‘
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔ قومی اسمبلی... ’پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا اور  شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش کیاگیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش بھی نہیں ہوا تھا تو اپوزیشن نےنا منظور نامنظور کے نعرےلگائے، اپوزیشن نے بجٹ نے نہیں پڑا صرف ذاتی حملے کیے ہیں،  ہم نے سب سے بڑے دو مافیاز کو اقتدار کو باہر نکالا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج وزیر صنعت ہونے کے باوجود اعلان کرتا ہوں زراعت ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے،  بجٹ نہ پڑھنے والوں نے شور مچایا ،احتساب ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

alphanew