آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب  تاجک کا دورہ جہلم آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب  تاجک کا دورہ جہلم
آر پی و راولپنڈی سہیل تاجک نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ۔تھانہ کی تزٸین وآراٸش اور... آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب  تاجک کا دورہ جہلم

آر پی و راولپنڈی سہیل تاجک نے ڈی پی او جہلم کے ہمراہ تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ۔
تھانہ کی تزٸین وآراٸش اور مرمتی کام کا جاٸزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آرپی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے ڈی پی او جہلم رانا عمر فاروق کے ہمراہ پولیس تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کا دورہ کیا آر پی او راولپنڈی نے پولیس تھانہ ڈومیلی کی بلڈنگ میں تعمیراتی کام اور تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ آر پی او راولپنڈی نے پولیس تھانہ ڈومیلی کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پر نقد انعامات اور سرٹیفیکیٹ دے ۔ علاقہ میں جرائم کی روک تھام کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی آر پی او راولپنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے انہوں نے پولیس تھانہ ڈومیلی سے ملحقہ کوارٹرز میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی رہائش بنانے کی یقین دہانی کروائی جبکہ میڈیا کے سوال پر آر پی او راولپنڈی نے بتایا کہ انشاءاللہ دینہ ماڈل تھانے کی طرح بہت جلد سوہاوہ کو بھی ماڈل تھانہ بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے بہت جلد ضلع جہلم میں بھی پولیس میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا جس کے بعد نفری کی کمی کے مسائل بھی حل ہو جائینگے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس جدید ٹیکنالوجی کو ضلعی سطح پر مزید موثر کرنے کےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے بہت جلد تمام تھانوں اور ڈی ایس پی سرکل میں موبائل لوکیشن وغیرہ کی سہولیات فراہم کر دی جائینگی جبکہ انہوں نے سوہاوہ شہر کے مضافات میں پولیس گشت کو مزید موثر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔
رپورٹ . عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew