


اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی 3 روپے کمی ہوئی۔
The international prices of oil have risen sharply in the last 1 month. The rupee has also weakened by Rs. 2 to 3. The calc increase for Petrol was Rs. 31.58/L but Govt has increased it by Rs 25.58/L. For Diesel calc increase was Rs. 24.31/L but actual increase is Rs. 21.31/L
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 26, 2020
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان وجوہات پر پیٹرول کی قیمت میں 31 روپے 58 پیسے اور ڈیزل قیمت میں 24 روپے 31 پیسے اضافہ بنتا تھا لیکن حکومت نے پیٹرول قیمت میں 25 روپے 58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے اضافہ کیا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی برصغیر میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔
Pakistan has the lowest Petrol Price in the Sub Continent even after the price revision. pic.twitter.com/hhznZHVPiN
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) June 26, 2020