جہلم کی تحصیل سوہاوہ  نواحی علاقہ ڈومیلی میں نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد۔ جہلم کی تحصیل سوہاوہ  نواحی علاقہ ڈومیلی میں نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد۔
جہلم کی تحصیل سوہاوہ نواحی علاقہ ڈومیلی میں نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد۔اطلاع ملتےہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پہنچ کرنعش کو تحویل میں... جہلم کی تحصیل سوہاوہ  نواحی علاقہ ڈومیلی میں نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ نواحی علاقہ ڈومیلی میں نوجوان کی پھندہ لگی لاش برآمد۔اطلاع ملتےہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پہنچ کرنعش کو تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق
تھانہ ڈومیلی کی حدود سمبلی کارہائشی 20 سالہ نوجوان محمدقدوس ولد مسعود احمد کی پدھری کےقریب ڈھوک لس کے جنگل سے پھندہ لگی لاش برآمد ہوٸی۔خبرملتے ہی مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگٸی۔مقامی لوگوں نے فوراً پولیس تھانہ ڈومیلی کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گٸی۔لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلیے تحصیل ہیڈکوآٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔پولیس کا کہناہےپوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد پتہ چل پاۓ گا کہ اس نوجوان نے خودکشی کی ہے یا کسی نے قتل کیا۔ نوجوان ڈومیلی پمپ پر کام کرتاتھا۔گھر والوں کےمطلابق قدوس دو روز قبل گھر سےموٹرسائيکل پر پدھری کی طرف گیا۔رات کو واپس نہیں آیا۔ہم کو یہی تھا کہ پدھری سے ڈیوٹی پر چلا گیا۔دوسرے دن بھی گھر نہیں آیا۔پمپ والوں نے ہمیں کال کی کہ قدوس دو روز سے ڈیوٹی پر نہیں آرہاکیاوجہ ہے۔اسکے بعد گھر میں انفراتفری کا عالم چھاگیا۔سب گاٶں والے تلاش کرنے لگ پڑھے۔پولیس کو بھی گمشدگی کی اطلاع دیدی گٸی تھی۔دو روز بعد آج لاش جنگل سے مل گٸی ہے

رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جیلم

alphanew