‏جہلم میں کورونا بے قابو، 17 ڈاکٹر وں سمیت عملہ کے 7 افراد بھی نشانہ بن گئے ‏جہلم میں کورونا بے قابو، 17 ڈاکٹر وں سمیت عملہ کے 7 افراد بھی نشانہ بن گئے
جہلم میں کورونا وائرس بے قابو، 17ڈاکٹر وں سمیت عملہ کے 7افراد بھی نشانہ بن گئے، شہریوں میں خوف وہراس، احتیاط کرنے سے صاف... ‏جہلم میں کورونا بے قابو، 17 ڈاکٹر وں سمیت عملہ کے 7 افراد بھی نشانہ بن گئے

جہلم میں کورونا وائرس بے قابو، 17ڈاکٹر وں سمیت عملہ کے 7افراد بھی نشانہ بن گئے، شہریوں میں خوف وہراس، احتیاط کرنے سے صاف انکار۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ضلع بھر میں اس وقت 367مریض نشانہ بن چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کی شامت بھی آ چکی ہے۔

اس وقت مختلف ہسپتالوں کے 17ڈاکٹروں اور عملہ کے 7افراد میں بھی کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آ چکی ہے جس کی وجہ سے طبی عملہ اور شہریوں میں خوف وہراس پا یا جاتا ہے لیکن شہریوں نے حکومتی احکامات کے باوجود ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کا عہد کر رکھاہے اور کسی قسم کی احتیاط نہیں کی جارہی ہے ۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew