پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف
پاکستان میں پہلی بار پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے  شہریوں کے لیے ‘ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس‘ سسٹم... پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف

پاکستان میں پہلی بار پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے  شہریوں کے لیے ‘ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس‘ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم شہریوں کی مشکلات کو آسان کرتے ہوئے بغیر کسی کاغذی کارروائی کے لمبے چکر کے بجائے صرف شناختی کارڈ پر ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کرے گا۔

اس سسٹم کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پولیس آفیسر راولپنڈی کے اشتراک سے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس نئے سسٹم سے ایسے شہری جن کا ڈرائیونگ لائسنس ایکسپائر ہوگیا ہے، وہ بھی ڈیجیٹل نظام کے ذریعے باآسانی دوبارہ لائسنس حاصل کر سکیں گے۔

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کے تحت شہریوں کو صرف اپنا قومی شناختی کارڈ اور بینک چالان پیش کرنا پڑے گا، اس کے علاوہ انہیں کسی قسم کے دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے طویل ترین قطار میں لگنا پڑتا تھا اور انہیں تصویر بنوانے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کروانے کے لیے بھی کافی انتظار کرنا پڑتا تھا، اس کے علاوہ انہیں دیگر دستاویزات بھی پیش کرنا ہوتی تھیں۔

alphanew