پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت
کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں لیکن... پاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت

کرونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے سائنسدان کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں مصروف عمل ہیں لیکن ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ایسے میں کرونا کی متعدد نئی علامات بھی سامنے آرہی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی ایک اور نئی علامت سامنے آئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پیروں پر ایک سرخ رنگ کا مخصوص نشان موجود ہوگا تو یہ کرونا وائرس کی علامت ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا دعویٰ ہے کہ آپ کے پیروں پر نشانات کرونا وائرس کی ابتدا کی انتباہی علامت ہوسکتے ہیں۔

ہسپانوی ماہرین کی ایک ٹیم ایسے معاملات دیکھنے کے بعد تفتیش کررہی ہے جہاں ایسے افراد جن کے پیروں پر گھاؤ لگے تھے، ماہرین کے مطابق جن کے پیروں پر چکن پکس کی طرح کے نشانات موجود تھے ان کا بعد میں کوویڈ 19 کا مثبت تجربہ کیا گیا۔

alphanew