کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کیلئے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قیام کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کیلئے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قیام
کراچی کے ایکسپوسینٹر میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ ’ایچ ڈی یو‘ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ... کراچی ایکسپو سینٹر میں کورونا مریضوں کیلئے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قیام

کراچی کے ایکسپوسینٹر میں کورونا مریضوں کے لیے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ ’ایچ ڈی یو‘ کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق پاکستان آرمی اور سندھ حکومت کے تعاون سے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ قائم کیا گیا جب کہ افتتاحی تقریب میں وزیر اطلاعات ناصر شاہ اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایچ ڈی یو میں آکسیجن کی ضرورت والے مریضوں کو رکھا جائے گا اور اس کو چلانے میں انڈس اسپتال انتظامیہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 10 روز کی قلیل مدت میں جدید طبی آلات سے لیس ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا قائم کیا گیا ہے اور یہ 140 بستروں اور 7 کمروں پر مشتمل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایچ ڈی یو سے کراچی میں 140 آکسیجن والے بیڈز کا اضافہ ہوگا جس سے دوسرے اسپتالوں سے مریضوں کا دباؤ کم ہوگا، ہر وارڈ میں تربیت یافتہ پیرا میڈیکل اسٹاف ہمہ وقت موجود رہے گا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پہلے ہی 1553ایچ ڈی یو بیڈز کا بندوبست ہے اور اب مزید 140 بیڈ کا انتظام ہو گیا ہے،  پاکستان آرمی پہلے بھی ایکسپو سینٹر میں 1200 بیڈز کا فیلڈ آئیسولیشن سینٹر بنا چکی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پاک فوج اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا۔

خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک کورونا سے 1089 جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 69628 تک پہنچ چکی ہے۔

alphanew