گلوکار عالمگیر نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی گلوکار عالمگیر نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے اپنی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔ گلوکار کے... گلوکار عالمگیر نے موت سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عالمگیر نے اپنی وفات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔

گلوکار کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اب عالمگیر نے خود بیان جاری کر کے ان سب افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

عالمگیر نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے ان خبروں کی جی سے بے شمار فون کالز موصول ہو رہی ہیں، ان خبروں پر یقین مت کیجیے’۔

گلوکار نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور کراچی میں رہ رہا ہوں۔

alphanew