جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 347 ہو گئی جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 347 ہو گئی
ضلع جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 347 ہو گئی، ایک اور شخص صحت یاب،... جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 347 ہو گئی

ضلع جہلم میں مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 347 ہو گئی، ایک اور شخص صحت یاب، تعداد 294ہو گئی۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2821 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 347 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 18جون تک 293 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، آج مزید 1 مریض صحت یاب ہو کر گھر بھیج دیا گیا ہے اس طرح کل 294 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا کہ 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں زیر علاج ہیں جبکہ 25 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 9 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں۔ اس وقت کل 7 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 5 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، جن میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 2 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں زیر علاج ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایا کہ جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 4 ڈاکٹرز، 1 سٹاف نرس، اور 1 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔
رپورٹ . عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew