‏تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔ سیف انور ‏تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔ سیف انور
ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں، ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل کا... ‏تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔ سیف انور

ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کام حکومتی معیار کے مطابق کروانے کے لئے مانیٹر کیے جا رہے ہیں، ترقیاتی سکیموں میں معیاری میٹریل کا استعمال ہماری اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے قائد اعظم بلاک تحصیل دینہ میں جاری لوکل گورنمنٹ کے پراجیکٹ کے تحت سڑک کی تعمیر کے حوالے سے جاری کام کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اس موقع پر اے سی دینہ سے پراجیکٹ کی تفصیل بارے پوچھا اور ہدف کے مطابق کام مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔لوکل گورنمنٹ کی اس سکیم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرانیشہ ہشام، سی او ایم سی دینہ الفت شہزاد،محکمہ تعمیرات انجنیئر اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری تمام ترقیاتی کاموں کی سکیموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، شکایات کی صورت میں متعلقہ اے سی و ڈپٹی کمشنر دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ عوامی پیسے کا ضیاع نہیں ہونے دیںگے ، غیر معیاری و ناقص میٹریل استعمال ہر گز نہیں ہونے دیں گے ، عوام کے پیسے کا درست استعما ل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ . عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew