انگلش فٹبال کلب 62 ارب 46 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت انگلش فٹبال کلب 62 ارب 46 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت
انگلش فٹبال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ برطانوی میڈیا نیو کاسل کے مالک ما... انگلش فٹبال کلب 62 ارب 46 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت

انگلش فٹبال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈز میں فروخت کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

برطانوی میڈیا نیو کاسل کے مالک ما ئیک ایشلے نے یہ کلب امانڈا اسٹیولے کو فروخت کیا، امانڈا اسٹیولے کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت حاصل ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کو معاہدے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ موجودہ سیزن میں نیو کاسل یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔

تین سو ملین پاؤنڈ پاکستانی روپے میں تقریبا 62 ارب 46 کروڑ 25 لاکھ 62 ہزار 210 روپے بنتے ہیں۔

نیو کاسل کے سابقہ مالک مائیک ایشلے نے یہ کلب 2007 میں 134 ملین پاؤنڈز میں خریدا تھا۔ جنوری 2018 میں امانڈا اسٹیولے نے کلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

alphanew