‏عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق ‏عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق
جب تک عوام پولیس کے ساتھ معاونت نہیں کرینگے اس وقت تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ... ‏عوامی تعاون کے بغیر امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔ ڈی پی او رانا عمر فاروق

جب تک عوام پولیس کے ساتھ معاونت نہیں کرینگے اس وقت تک امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا جبکہ منشیات جیسی لعنت کا خاتمہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں جن کو ہم پورا کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں تمام افسران اور ملازمین کی اچھی کارکردگی پر انعام ملے گا جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا ملے گی۔ جہاں پولیس عوام کو امن و امان کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین اور سائلین کو سہولیات دینے کے لیے ہم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں سینٹائزنگ واک تھرو گیٹ نصب کروایا ہے جبکہ یہ کورونا جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لیے ایک اہم اقدام ہے اسی طرح ہم نے تین واٹر فلٹریشن پلانٹ جن میں ایک ڈی پی او آفس پولیس لائن جہلم اور تیسرا تھانہ سٹی میں نصب کروایا ہے اسی طرح ضلع کے تمام تھانہ چوکیات میں نصب کیے جائیں گے۔

ڈی پی او رانا عمر فاروق نے جرائم پر قابو پانے کی حکمت عملی کے بارے میں بتایا کہ بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے ضلع میں کمیونٹی پولیسنگ بروقت انصاف کی فراہمی اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنائی گئی جس کی وجہ سے 98مجرمان اشتہاری اور اٹھارہ عدالتی مفرور جبکہ ایک ڈکیت گینگ، دو موٹر سائیکل چور گینگ اور تین مویشی چور گینگ کے ساتھ ساتھ83منشیات کے مقدمات درج ہوئے جس میں 83ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew