‏ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 340 ہو گئی ‏ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 340 ہو گئی
 ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 340 ہو گئی، 293 افراد صحت یاب... ‏ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 340 ہو گئی

 ضلع جہلم میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 340 ہو گئی، 293 افراد صحت یاب ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمیاں مظہر حیات کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،محکمہ صحت جہلم نے 16 جون تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2730 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 340 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 16 جون تک 283 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں، اب مزید 10 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے گئے،اس طرح کل 293 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمیاں مظہر حیات کے مطابق ضلع جہلم میں31 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں زیر علاج ہیں جبکہ 20 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 9 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دیئے گئے ہیں۔جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں،اس وقت کل 5 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 4 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، یہ 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 1 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک 11 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 4 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز

alphanew