خبردار لاک ڈاؤن میں باہر نہ نکلیں، بھوت سڑکوں پر نکل آئے ہیں خبردار لاک ڈاؤن میں باہر نہ نکلیں، بھوت سڑکوں پر نکل آئے ہیں
کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً دنیا بھر میں  لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں لیکن اس... خبردار لاک ڈاؤن میں باہر نہ نکلیں، بھوت سڑکوں پر نکل آئے ہیں

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تقریباً دنیا بھر میں  لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں لیکن اس کے باوجود بھی لوگ غیر ضروری طور پر بار بار گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔

اس صورتحال میں انڈونیشیا کے ایک گاؤں کیپوہ میں بھوتوں کو  چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ وہاں کے لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

 انڈونیشیا میں جاوا کے جزیرے پر واقع گاؤں کیپوہ میں نوجوانوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر مقامی پولیس کے ساتھ مل کر رضاکاروں کی ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے خود کو بھوتوں کی طرح بنایا۔

لوگوں میں خوف پیدا کرنے کے لیے تمام رضاکار کفن میں خود کو  لپیٹ کر چہرے پر میک اپ کر کے گاؤں میں جگہ جگہ بیٹھ گئے ہیں۔ 

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق رضاکاروں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ لوگ گھروں میں بھوتوں کے خوف کے مارے ہی محفوظ رہیں اور کورونا وائرس پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم کچھ منفرد کرنا چاہتے تھے جس کا اثر مختلف ہو اور بھوتوں سے لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اس لیے اگر لوگ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو انہیں اس طرح سمجھایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا سے انڈونیشیا بھی متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 4ہزار 557 ہے جب کہ اموات کی تعداد 400 کے قریب ہے۔

alphanew