‏کوروناوائرس؛ ضلع جہلم کی عدالتوں میں گرمیوں کی قبل ازوقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ‏کوروناوائرس؛ ضلع جہلم کی عدالتوں میں گرمیوں کی قبل ازوقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
جہلم: کورونا وباء کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی قبل از وقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر... ‏کوروناوائرس؛ ضلع جہلم کی عدالتوں میں گرمیوں کی قبل ازوقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جہلم: کورونا وباء کے پیش نظر لاہور ہائی کورٹ اور پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی قبل از وقت تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
جہلم سمیت پنجاب کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جولائی کی بجائے 22 جون سے شروع ہوجائیں گی ، ماتحت عدالتوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ماتحت عدالتوں میں 4 ہفتے کے لئے موسم گرما کی تعطیلات ہوتی تھیں لیکن اب سیشن ججز اور ایڈیشنل ججز کی عدالتوں میں 22 جون سے 15 اگست تک جبکہ سول ججز اور سینئرسول ججز کی عدالتوں میں 22 جون سے 3 اگست تک تعطیلات رہیں گی۔

لاہور ہائی کورٹ معمول کے مطابق 7 ستمبر کو دوبارہ کھلے گی ، مری کی عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر

alphanew