سول ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو ختم کیا جا چکا ہے، سیف انور سول ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو ختم کیا جا چکا ہے، سیف انور
سول ہسپتال میں ہونے والے نا خوشگوار واقعہ میں ملوث عناصرجہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے... سول ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال کو ختم کیا جا چکا ہے، سیف انور

سول ہسپتال میں ہونے والے نا خوشگوار واقعہ میں ملوث عناصر
جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز کمیونٹی کا کردارقابلِ ستائش ہے

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کا دورہ کیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹرز کمیونٹی کی جانب سے پیش کردہ تحفظات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی اور انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کر رہی ہے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں او پی ڈی سمیت دیگر سہولیات اب معمول کے مطابق چل رہی ہیں ڈاکٹرز کمیونٹی کی جانب سے ہڑتال کو ختم کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹرز اور ہسپتال میں دیگر کام کرنے والے عملے کے ساتھ الجھنے والے افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حفاظت کے لئے پولیس کی نفری کی تعداد بڑھائی جا چکی ہے ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ، ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

رپورٹ عبدالرحمان گجر

alphanew