‏ڈپٹی کمشنر جہلم کا اچانک دورہ بڑل منگلا، نئی تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا ‏ڈپٹی کمشنر جہلم کا اچانک دورہ بڑل منگلا، نئی تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کا اچانک دورہ بڑل منگلا ،نئی تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر... ‏ڈپٹی کمشنر جہلم کا اچانک دورہ بڑل منگلا، نئی تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کا اچانک دورہ بڑل منگلا ،نئی تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نے اچانک یو سی لدھڑ کے گاؤں منگلا بڑل کا دورہ کیا، انہوں نے گاؤں میں 95لاکھ کی گرانٹ سے تعمیر ہونے والی مین گلی کا جائزہ لیا اور میٹریل چیک کیا

اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد سکنہ بڑل گاؤں ہمراہ چوہدری ضمیر یو کے ٹیلر ڈپٹی کمشنر جہلم کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کے ساتھ متعلقہ محکموں کے آفیسران اور انجینئر بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ نےکہا کہ کام میں کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔عوامی فلاحی بہبود کے کاموں میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

اس موقع پر چوہدری خالد حسین نے کہا کہہ ہمارے گاؤں کی آبادی تقریبا چھ ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔یہ گاؤں کی مین گلی ہے جو پورے گاؤں کے افراد کے استعمال میں آتی ہے ۔ہم ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور جپہ کے دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کی تعمیر و ترقی کا جائزہ لیا ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کے تعمیراتی کاموں میں از خود دوروں کو ہمیشہ عوامی پذیرائی ملی ہے اور جہلم کی عوام ڈپٹی کمشنر جہلم سے بہت خوش ہے ۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew