‏چینی کا نرخ 70 روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد جہلم کی دکانوں سے چینی غائب ‏چینی کا نرخ 70 روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد جہلم کی دکانوں سے چینی غائب
جہلم: حکومت کی طرف سے چینی کا نرخ 70 روپے فی کلو گرام مقررہونے کے بعد شہر سمیت گردونواح کی دکانوں سے چینی غائب کر... ‏چینی کا نرخ 70 روپے فی کلو گرام مقرر ہونے کے بعد جہلم کی دکانوں سے چینی غائب

جہلم: حکومت کی طرف سے چینی کا نرخ 70 روپے فی کلو گرام مقررہونے کے بعد شہر سمیت گردونواح کی دکانوں سے چینی غائب کر دی گئی۔

شہر سمیت گردونواح کے علاقوں میں چینی بلیک میں 85 سے 90 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ،معزز عدالت کی طرف سے چینی کی قیمت 70روپے فی کلو مقر ر کئے جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صرف نرخ نامے جاری کئے جانے کے علاوہ کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئےے
تاجروں نے ذخیرہ کی گئی چینی گوداموں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر لی ہے اور اپنے مخصوص گاہکوں کو 85 تا90 روپے فی کلو گرام فروخت کی جارہی ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررہ نرخوں پر چینی فروخت کروانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew