جہلم میں ‏کورونا سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق جہلم میں ‏کورونا سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
جہلم میں کورونا سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد... جہلم میں ‏کورونا سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

جہلم میں کورونا سے ایک اور خاتون زندگی کی بازی ہار گئی، ضلع جہلم میں مزید 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 331 ہو گئی، 283 افراد صحت یاب، گھروں کو روانہ ہو گئے۔

ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے کورونا رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے جبکہ ایک کورونا کی مریضہ انتقال کر گئی۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت جہلم نے 15جون تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2730 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوانے ہیں جن میں سے 331 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 283 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

سی او ہیلتھ نے بتایاکہ 37 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 6 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 27 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وسیم نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں۔اس وقت کل 13 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 12 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، جن میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 1 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کینسر کی مریضہ جو کہ شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج تھی اور کورونا وائرس کی رپورٹ بھی مثبت تھی آج زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔
رپورٹ عبدالرحمان گجر الفا نیوز جہلم

alphanew