وزیر اعظم دو روز کے دورہ سندھ کیلئے آج کراچی پہنچیں گے وزیر اعظم دو روز کے دورہ سندھ کیلئے آج کراچی پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورہ سندھ پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم  منگل کی رات کراچی میں قیام کریں... وزیر اعظم دو روز کے دورہ سندھ کیلئے آج کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج دو روزہ دورہ سندھ پر کراچی پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم  منگل کی رات کراچی میں قیام کریں گے اور اس دوران گورنر ہاؤس کے احاطے میں قائم کورونا مریضوں کے لیے موبائل اسپتال کا معائنہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم سے بدھ کی صبح پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان بدھ کی دوپہر لاڑکانہ پہنچیں گے جہاں احساس پروگرام سینٹر کے دورے کے علاوہ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ 

بعدازاں وزیر اعظم بدھ کو ہی لاڑکانہ سے واپس اسلام آباد چلے جائیں گے۔

alphanew